پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا دو روزہ سربراہی اجلاس (کل) سے شروع ہوگا

0
216

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا دو روزہ سربراہی اجلاس (کل)منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں وفاقی وزراء سمیت حکومت کی معاشی ٹیم بجلی اور معاشی بحران پر بریفنگ دے گی ۔ ذرائع مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس (کل )منگل کو شروع ہوگا جو بدھ کو بھی جاری رہے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ۔نواز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔پی ڈی ایم قیادت کا آئندہ اجلاس میں وفاقی وزراء کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس میں پی ڈی ایم ملک میں بجلی اور معاشی بحران پر متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لے گی،ڈالر کی اڑان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات پر پی ڈی ایم کو بریف کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم قیادت مکمل بریفنگ کے بعد آئندہ انتخابات کے لئے بیانیہ تشکیل دے گی،مہنگائی عمران خان حکومت نے کی کا بیانیہ آئندہ اجلاس میں تشکیل دیا جائے گا۔پی ڈی ایم نے آئندہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کو بھی شرکت کی دعوت دیدی۔