ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اْن لوگوں سے متعلق دلچسپ بات بتا دی جو چوڑی پیشانی رکھتے ہیں۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کپور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کو پسند کرتی ہیں اور اکثر ان کے ساتھ اپنی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کرتی ہیں۔گزشتہ روز شردھا کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جو انہوں نے ایک لفٹ کے اندر لی تھی۔ سیلفی میں اداکارہ کو گلابی ٹاپ اور کالی پینٹ میں ملبوس دکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے سیلفی کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘چوڑی پیشانی والے افراد خوش قسمت اور عاجز ہوتے ہیں۔اس سے قبل شردھا کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مزاحیہ ریلیز شیئر کی تھی جس میں ایک شخص کہتا ہے کہ ایکسپریس وے پر اداکارہ کی تصاویر والے اشتہارات نوجوانوں کیلیے خطرہ ہیں۔ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص ایکسپریس وے پر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلیے رکا جس میں اس نے کہا کہ اگر ایکسپریس وے پر اس طرح کے اشتہارات ہوں گے تو نوجوانوں کو خطرہ ہے۔اس نے کیمرے کا رْخ شردھا کپور کی تصویر والے اشتہار کی طرف پھیڑ دیا جو کسی برانڈ کا اشتہار تھا۔ اداکارہ نے اس ریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا۔فلموں کی بات کریں تو شردھا کپور کو آخری بار فلم ‘سٹری 2’ میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ فرنچائز کی تیسری قسط پر کام جاری ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...