ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے شہنشاہ، معروف اداکار امیتابھ بچن کا اداکارہ نمرت کور کے نام لکھا پرانا خط توجہ کا مرکز بن گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امیتابھ بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن اور بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں اور ابھیشیک بچن کا نام اداکارہ نمرت کور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔اس موقع پر اداکارہ نمرت کور کی تعریفوں سے بھرا ان کے نام لکھا گیا امیتابھ بچن کا پرانا خط منظرِ عام پر ا? گیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نمرت کور کی پوسٹ میں خط کے ساتھ ایک گلدستہ بھی موجود ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نمرت کور نے 2022ء میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی،مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے امیتابھ بچن کی جانب سے انہیں لکھے گئے خط اور گلدستے کی تصویر شیئر کی تھی، اس خط میں امیتابھ بچن نے نمرت کور کو فلم ‘دسویں’ میں ان کی اداکاری کے لیے سراہا تھا۔اداکارہ نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 18 سال پہلے جب میں نے ممبئی شہر میں قدم رکھا، اس وقت یہ صرف ایک تصور تھا کہ مسٹر امیتابھ بچن مجھے میرے نام سے جانتے ہوں گے، ہماری ملاقات یاد کریں گے اور وہ ٹیلی ویژن کے ایک اشتہار پر میری تعریف کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ امیتابھ بچن برسوں بعد ایک نوٹ اور پھول بھیجیں گے، جس میں مجھے میری فلم پر سراہیں گے، یہ سب ایک خواب تھا، وہ خواب جو شاید میں نے خود بھی اپنے لیے کبھی نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ فلم دسویں 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ابھیشیک بچن، نمرت کور اور یامی گوتم اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...