دبئی (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے آئی کیو لیول پر طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔موجودہ صورتحال اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے موجودہ حکومت پر الزامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے کالم نگار علی معین نوازش نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا ملک کی معیشت گزشتہ تین ماہ میں نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں میں تباہ ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس میں سب سے زیادہ تباہ کْن پیٹرول سبسڈی تھی جس نے پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف پروگرام سے نکال کر ڈیفالٹ پر کھڑا کردیا۔علی معین کی ٹوئٹ پر بختاور نے ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہر شخص جس کا آئی کیو لیول پی ٹی آئی سے زیادہ ہے وہ یہ حقیقت جانتا ہے کہ مہنگائی کب اور کیوں ہوئی؟۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...