اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی نشست پر بیٹھنے کا معاملہ کے معاملے پر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اشتہاری مفروروں کی آفیشل ملاقات میں بیٹھنے پر آپ کو بطور وزیر دفاع مستعفی ہونا چاہیے تھا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رہنماء پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہاکہ عمران خان تو ملک کے دو بڑے صوبوں میں حکمراں جماعت کے سربراہ ہیں،جس صوبے کے وزیراعلی پرویز الٰہی ہیں اس صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بھی عمران خان کی ہے لیکن آپ بتائیں کہ سلیمان شہباز اور حسین نواز جیسے مفرور اشتہاری اور بھگوڑے آخر کس حیثیت میں سرکاری ملاقاتوں میں شریک ہوئے تھے؟،ایسی کونسی بزنس ڈیل تھی جس کیلئے مفروروں اور اشتہاریوں کو لندن سے سعودی عرب بلوایا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ وزیراعظم نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقدام اٹھایا،اشتہاری مفروروں کی آفیشل ملاقات میں بیٹھنے پر آپ کو بطور وزیر دفاع مستعفی ہونا چاہیے تھا،آپ خود لیبر اقاموں پر چلتے ہیں اسی لئے درباری بن کر خاموش رہے
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...