لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چودھری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے فراغت کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع مسلم لیگ (ق)کے مطابق چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی ہماری ہے ، تھی اور رہے گی، کامل علی آغا کو بتائیں گے کس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں۔دریں اثنا چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق)کے مستقبل کے حوالے سے قریبی رفقا ء سے مشاورت شروع کر دی جس کے دوران کامل علی آغا کی زیرصدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھاکہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا، مشاورت کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اہم فیصلے کئے گئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...