کراچی(این این آئی)اوگرانے ایل پی جی کی قیمت میں3روپے فی کلوگرام کمی کردی ، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 30 روپے سستا ہوگیاہے۔اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے مقررکردی گئی اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے کمی ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2571 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9893 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں حالیہ کمی اگست کے مہینے کے لیے کی گئی ہے۔دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں۔ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لیے حکومت پالیسی مرتب کرے۔انہوں نے کہاکہ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے، سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے جے جے وی ایل کو فوری چلایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...