کراچی (این این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہیں شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو۔کرکٹ پر اپنے بے لاگ تبصرے کے لیے جانے جانے والے باسط علی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ جو نظر آرہا ہے وہ کہہ رہا ہوں، آپ کا پریمیئم بیٹر ہے جس کی تین میچوں میں 14 رنز کی اوسط ہے، کس بات کا بیٹر ہے جو 8 اوور پہلے آؤٹ ہوجاتا ہے۔میزبان نے انھیں لقمہ دیا کہ باقی کرکٹرز بھی تو کچھ نہیں کررہے تو بابر اعظم کو ہی کیوں کہا جارہا ہے، اس پر باسط علی کا کہنا تھا کہ باقی کرکٹرز کے پاس بابر اعظم جتنا تجربہ نہیں ہے۔باسط علی نے کہا کہ ان کے رنز کا کیا فائدہ جب آپ پچ پر نہ ٹھہر سکیں، اس موقع پر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو بابر اعظم جیسا کلاسیکل بیٹر چاہیے۔بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنلز کا نمبر ون بیٹر ہے لیکن پتا نہیں اس کو کیا چیز تنگ کررہی ہے، باؤلر اسے آؤٹ نہیں کررہا وہ خود آؤٹ ہورہا ہے۔باسط علی نے کہا کہ اگر بابر اعظم کلاسیکل بیٹر ہیں تو ٹی ٹوئنٹی میں کلاسیکل بیٹنگ نہیں چاہیے ہوتی وہاں آپ کو اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنی ہوتی ہے آپ وہ بھی نہیں کررہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...