ممبئی (این این آئی)مشہور بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 25 سال بعد اپنی 1999 کی مشہور فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ میں کردار ٹھکرانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ایک حالیہ انٹرویو میں مادھوری نے واضح کیا کہ انہوں نے فلم کو رد نہیں کیا، بلکہ یہ فیصلہ فلم کے ہدایتکار سورج برجاتیہ نے لیا۔ اداکارہ نے کہا، میری طرف سے انکار نہیں تھا، بلکہ میکرز کو یہ لگا کہ اگر میں سلمان خان کی بھابھی کا کردار نبھاؤں اور وہ آکر میرے پیر چھوئیں، تو یہ عجیب لگے گا۔مادھوری نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سورج جی کا تھا، نہ کہ میرا۔ وہ خود اس بات پر ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے کہ مجھے اس کردار میں کاسٹ کریں۔یہ کردار بعد میں مشہور اداکارہ تبو نے ادا کیا، اور فلم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ مادھوری نے ایک پرانے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر انہیں تبو کی جگہ کاسٹ کیا جاتا اور ناظرین سلمان کو ان کے پیر چھوتے دیکھتے، تو شاید سینما ہال میں لوگ شور مچاتے کیونکہ ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں سلمان اور مادھوری کی جوڑی ایک رومانوی انداز میں پیش کی گئی تھی۔ہم ساتھ ساتھ ہیں، جو ایک بڑے خاندان کی کہانی پر مبنی تھی، اپنے وقت کی سب سے یادگار فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ یہ فلم اب بھی بھارتی سینما کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...