لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔محمد یوسف کو نئی ذمے داری دی جائے گی، ان کو 2، 3 ذمے داریوں کی پیشکش کی جائے گی، جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمے داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمے داری دے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے، قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998ئ سے 2010ئ تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006ئ ) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
مقبول خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ...
علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے، عمران خان سے ملاقات کریں گے
راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے...
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا 7واں اجلاس...
وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان
لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام...
اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، بیرسٹرسیف
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے...