ہوبارٹ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ کیوں نہیں کھیلا؟ وجہ سامنے اّگئی۔ ہوبارٹ میں میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے خود باہر رکھنے کے سوال کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان اور لیڈر پہلے آپ قربانی شروع کرتے ہیں، میں نے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے بھی اس متعلق بات کی۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہوتا ہے، ہم فیوچر اسٹارز کو اّزما رہے ہیں تو سوچا میں ہی ہوں جہاں سے آغاز کروں۔ان کا کہنا تھا کہ حسیب اللّٰہ کو پہلے میچ میں زیادہ موقع نہیں ملا، مستقبل کی پلاننگ دیکھتے ہوئے حسیب اللّٰہ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ سڈنی کے ٹی20 میچ میں ہم اگر کیچز پکڑ لیتے تو شاید آج چیزیں اور ماحول مختلف ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا، آسٹریلیا اور زمبابوے میں ون ڈے اور ٹی 20 کون کھیلے گا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امید ہے جنوبی افریقہ کے خلاف پوری اسٹرینتھ کے ساتھ کھیلیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...