ہرارے (این این آئی)زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 15، 15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوے جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو، دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔
مقبول خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ...
علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے، عمران خان سے ملاقات کریں گے
راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے...
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا 7واں اجلاس...
وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان
لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام...
اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، بیرسٹرسیف
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے...