لاہور(این این آئی) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حالات کے پیش نظر عارضی طو رپر کنارہ کشی اختیار کی ہے ،اس وقت فلمیں بن نہیں رہیںاور ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری مکمل طو رپر کراچی منتقل ہو چکی ہے جبکہ اسٹیج ڈرامہ میرے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گھر کا چولہا جلانے کے لئے انسان کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے ، میں بھی اس وقت پراپرٹی کے پراجیکٹ میں مصروف ہوں ۔ا نہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی ڈرامہ میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ مجھے ان دونوں سے پہچان ملی ہے ، جب بھی اچھے پراجیکٹ کے لئے بلایا جائے گا میں ضرور کام کروں گا ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...