ممبئی (این این آئی)ساؤتھ کی سپر اسٹار اداکارہ سمانتھا پربھو نے کہا ہے کہ میں نے اپنی سابق محبت پر بے انتہا پیسے خرچ کیے جو کافی مضحکہ خیز تھا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ادکارہ نے ورون دھون ہمراہ اپنے نئے پروجیکٹ کی تشہر کے لیے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں سمانتھا نے اعتراف کیا کہ میں اپنے سابق (شوہر/دوست) کے لیے مہنگے تحائف خریدنے کے لیے کافی رقم خرچ کیا کرتی تھی۔سمانتھا نے انٹرویو میں ایک سیگمنٹ کے دوران تفریحی انداز میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا، 37 سالہ اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘میرا مضحکہ خیز اقدام یہ تھا کہ میں نے اپنے سابق کے لیے مہنگے تحائف خریدنے پر پیسے اڑائے۔ورون دھون نے اس دوران موقع جانے نہ دیا اور پوچھ بیٹھے ‘کون سا تحفہ تھا اور کتنی رقم خرچ کرتی تھیں؟ اس پر سمانتھا نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ بس اب آگے بڑھتے ہیںخیال رہے کہ سمانتھا اور اداکار ناگا چیتنیا تعلق میں رہنے کے بعد 2017ء میں شادی کی تھی تاہم وہ 2021 میں علیحدہ ہوگئے تھے، اس کے بعد سمانتھا کے سابق شوہر نے اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا سے شادی کرلی تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...