ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کی بیٹی جانہوی مہتا کی ایک جھلک دیکھنے کے بعد انھیں راتوں رات سوشل میڈیا پر ”کرش” کا ٹائٹل مل گیا۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ آئی پی ایل آکشن 2025 کے دوران کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑیوں کے ہمراہ جوہی کی بیٹی جانہوی مہتا بھی موجود تھیں، تاہم اکثر شائقین اور ناظرین یہ بات نہیں جانتے تھے کہ یہ تیکھنے نین نقوش والی لڑکی کون ہے اور کہاں سے آئی ہے۔آکشن کی تصاویر اور ویڈیوز جیسے ہی وائرل ہوئی مداح یہ جانے کے لیے بے چین ہوگئے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کیمپ میں نظر آنے والی لڑکی کون ہے۔بعد میں عقدہ کھلا کہ بالی ووڈ اداکارہ اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کی مالک اور مشہور اداکارہ جوہی چاؤلہ کی بیٹی جانہوی مہتا دراصل ایک مرتبہ پھر اپنی والدہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والی جانہوی جوہی اور صنعتکار جے مہتا کی بیٹی ہیں، ان کا انسٹاگرام پیج بھی پبلک ہے لیکن وہ اس پر زیادہ پوسٹنگ نہیں کرتی ہیں۔90 کی مشہور اداکارہ نے اپنی بیٹی کے بارے میں کہا کہ وہ میرا مستقبل نہیں بلکہ حال ہے، ایک زمانہ تھا جب ہم میدان میں ہوتے تھے اور بچے گھرمیں بیٹھ کر ہمیں دیکھتے تھے مگراب میری بیٹی میدان میں ہوتی ہے اور میں گھر پر سب کچھ بدل چکا ہے۔خیال رہے کہ کنگ خان کے بیٹے آریان خان اورا نکی بیٹی سہانا نے 2022 کے انڈین پریمیر لیگ آکشن میں اپنے والد کی نمائندگی کی تھی، اس بار جانہوی نے یہ کام کیا اور سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...