ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ ناگا چیتنیا کی 37 سالہ سمانتھا پربھو سے شادی 2017ء میں ہوئی اور دونوں نے 2021ء میں راہیں جداکرلی۔سمانتھا سے طلاق کے بعد ناگا نے سوبھیتا دھولیپالا سے شادی کی تیاری شروع کردی ہیں، جوڑا 4 دسمبر کو رشتہ اذدواج میں بندھنے جارہا ہے۔بھارتی اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں 2021ء میں ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد ہونے والی شدید ٹرولنگ کے بارے میں اپنی طویل خاموشی توڑ دی۔سمانتھا نے زندگی کے مشکل فیصلے کے بعد ان گنت افواہوں کا سامنا کیا اور طویل عرصے خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن اب انہوں نے کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ تھا، یہ صورتحال پدرانہ معاشرے میں طلاق کے بعد خاتون کو ہی معاشرتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اْن سے سخت باز پرس کی جاتی ہے۔سمانتھا پربھو نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ معاشرے میں طلاق یافتہ عورت ہی نشانہ بنتی ہے، صرف آن لائن ہی نہیں حقیقی زندگی میں مرد کی نسبت عورت کو زیادہ شرمناک رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق کئی جھوٹی اور غلط باتیں کی گئیں، مجھے آج بھی اپنے متعلق ہونے والی گفتگو یاد ہے، میرے بارے میں بالکل جھوٹ پھیلایا گیا۔دوران انٹرویو اداکارہ نیسچ بتانے کی پیشکش کی اور ساتھ ہی پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کا جواب دینے کا کیا فائدہ ہے؟ بہت سے لوگ ملتے ہیں جو کچھ منٹ آپ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور تین دن بعد آپ سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں۔سمانتھا نے انکشاف کیا کہ اس ساری صورتحال میں، میں نے سچائی کو صرف ایک سرکل تک محدود رکھا اور ایسا کرنے میں ہی سکون محسوس کیا، آپ اس حقیقت کے ساتھ بھی رہ سکتے ہیں کہ میرے خاندان اور دوستوں کو سچ کا پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سچائی کی توثیق کی خواہش ہمیشہ رہتی ہے لیکن میں نے حقیقت کو عوام کی منظوری کے بغیر قبول کرلیا ہے۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...