ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی قدر کیلیے اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔ یہ ویڈیو لوریال پیرس کے اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف اسٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام کا حصہ تھی۔ویڈیو میں ایشوریا نے کہا، “اسٹریٹ ہراسمنٹ سے کیسے نمٹا جائے؟ نظریں چرا کر؟ نہیں۔ مسئلے کو آنکھوں میں دیکھیں۔ اپنی قدر پر سمجھوتہ کبھی نہ کریں۔ خود پر شک نہ کریں۔ اپنی قدر کیلیے کھڑے ہوں۔ نہ اپنے لباس کو الزام دیں، نہ لپ اسٹک کو۔ اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی۔”ایشوریا رائے کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب انکی اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی خبریں زوروں پر ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایشوریا نے اپنی بیٹی آرادھیا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں بچن خاندان کے کسی فرد بشمول ابھیشیک کی غیر موجودگی نے ان افواہوں کو ہوا دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...