لاہور( این این آئی)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ بلا شبہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان ہے لیکن اس میں اپنی ثقافت اور حدود و قیود کو نہیں بھولنا چاہیے ، آج اسکرپٹ لکھنے والوں کو پہلے سے زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ڈرامہ صرف ٹی وی پر نہیں موبائل پر بھی دیکھاجارہا ہے جس پر ہر کسی کی دسترس ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے ، ٹرانسفارمیشن کبھی بھی آسان نہیں ہوتی لیکن میں یہ ضرور کہوں گا جو ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں انہیں اپنی سمت پر نظر رکھنی ہو گی کہ کہیں ہم اس ٹرانسفارمیشن میں غلط راستے پر تو نہیں جارہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈرامہ انڈسٹری بھی میڈیا کا حصہ ہے اس لئے اس پلیٹ فارم سے اصلاح کے پہلو کو اجاگر کرنا چاہیے جس سے مجموعی طو رپر ہمارے معاشرے میں مثبت اثرات نظر آئیں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...