فلم انڈسٹری کو تقویت دینے کیلئے جوائنٹ ونچر نا گزیر ہے ‘ میرا

0
37

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو تقویت دینے کے لئے جوائنٹ ونچر نا گزیر ہے ، حکومت خود بھی سرمایہ کاری کرے جبکہ مختلف ممالک سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت میں فلم انڈسٹری کو بھی شامل کیا جائے ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ اگر فلمیں نہ بننے کا رجحان بر قرار رہا تو حالات مزید ابتر ہو جائیں گے اس لئے ابھی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ فنڈ قائم کرکے عملی طور پر سرمایہ کاری کرے جس سے فلم انڈسٹری کو سہارا مل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ہرگز یہ نہیں کہتی کہ فلم انڈسٹری میں صرف ہم لوگوں نے ہی کام کرنا ہے ، نئی کھیپ میسر آنی چاہیے لیکن وہ تبھی آئے گی جب فلم انڈسٹری میں کام ہو رہا ہوگا۔