بولاوائیو(این این آئی)اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ سفیان نے بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے خلاف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جس کے باعث ہوم ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ فیگر ہے، جس کے ساتھ ہی سفیان نے فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑا۔عمر گل بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 5 وکٹیں لینے والے بولرز ہیں، جبکہ انہوں نے یہ کارنامہ ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ انجام دیا۔ گل نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوول کے میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2013 میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میں اپنے ریکارڈ کو ری پلے کردیا۔ تاہم رنز کے اعتبار سے سفیان مقیم عمر گل پر بازی لے گئے اور 5 وکٹیں صرف 3 رنز دے کر حاصل کر بیٹھے۔ یوں وہ ریکارڈ بک میں سرفہرست آگئے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...