لاہور(این این آئی)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے تاریخی لمحہ ہے کہ علی ظفر کا گانا ”بالو بتیاں”، جس میں لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی شامل ہیں، کو یوٹیوب کی 2024 کی سالانہ ٹاپ میوزک ویڈیوز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔”بالو بتیاں” اس سال یوٹیوب کی ٹاپ میوزک ویڈیوز کی فہرست میں شامل ہونے والا واحد پاکستانی گانا ہے، جو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔یہ گانا عالمی میوزک چارٹس، بولی وڈ بلاک بسٹرز اور پنجابی ٹریکس کے درمیان نمایاں ہو کر پاکستانی میوزک انڈسٹری کا پرچم بلند کر رہا ہے۔علی ظفر نے اپنے اس گانے میں جدید میوزک کو روایتی لوک موسیقی کے ساتھ ایسا ملاپ دیا ہے کہ یہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سامعین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔علی ظفر نے کہا کہ عطا اللہ خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز تھا اور وہ پاکستان کے موسیقی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...