کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی عمر، ذہنی صحت کے مسائل اور زندگی کے تجربات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی 40 سال کی ہونے والی ہیں، اور ماضی میں اپنی صحت کا زیادہ خیال نہ رکھنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار رہی ہیں۔انہوں نے کہا،اگر آپ کسی ذہنی یا جسمانی بیماری کا شکار ہیں تو اس میں شرمندگی محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ علاج موجود ہے اور ماہرین کی مدد لینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حالت سب سے زیادہ خراب وقت میں ادویات نے انہیں سہارا دیا، اور اس کے بعد روحانی تسکین اور اپنے قریبی دوستوں، اہلخانہ اور بیٹے اذلان کی مدد نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ماہرہ خان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 30 سال کی عمر میں اپنی صحت پر توجہ دیتیں تو شاید آج بہتر ہوتیں۔
مقبول خبریں
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...