اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہایت محترم جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خط میں ایک خدشے کا اظہار فرمایا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے ان کے خط کے مندرجات پہ عمل نہ ہوا تو عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد اٹھ جائے گا، محترم جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ایک عرصہ دراز سے وابستہ ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی اس وابستگی کے دوران عدلیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس کے عینی گواہ ہیں، ثاقب نثار، کھوسہ صاحب، اعجاز الاحسن، مظاہر نقوی عدلیہ کا وقار پامال کرنے والے چند نام ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے اور بھی صاحبان عدلیہ کے وقار کو پامال کرنے والے ہیں، محترم شاہ صاحب! اْس وقت عوام کا اعتماد مجروح ہونے کا آپ کو خیال نہ آیا یا یہ شکایت کسی ذاتی وجہ سے ہے؟ن لیگی رہنما نے کہا کہ محترم شاہ صاحب؟ آپ بہت بڑے مقام پہ فائز ہیں، میرے لیے آپ محترم ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ محترم شاہ صاحب! یہ سلیکٹیو سینس ا?ف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کا جمعے کو ہونے والا اجلاس موخر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...