ماضی کے مقبول گلوکار اور معروف نعت خواں جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے

0
24

لاہور(این این آئی) ماضی کے مقبول گلوکار اور معروف نعت خواں جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے۔جنید جمشید نے میوزک کے شعبے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، دل دل پاکستان گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، کیرئیر کے عروج پر انہوں نے گلوکاری کو خیر باد کہا اور دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔جنید جمشید نے نعت خوانی میں بھی اپنا مقام پیدا کیا، ان کی نعت ”میرا دل بدل دے” نے نوجوانوں میں خوب مقبولیت حاصل کی، واضح رہے جنید جمشید جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔