ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی آنے والی فلم ستارے زمین پر کی ریلیز کو مڈ 2025 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دی۔ پہلے یہ فلم دسمبر 2024 میں ریلیز ہونے والی تھی۔عامر خان نے بتایا کہ یہ فلم 2007 کی مشہور فلم تارے زمین پر کا تھیم پر مبنی سیکوئل ہے، لیکن اس میں کہانی اور کردار بالکل نئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا، یہ مکمل طور پر ایک نئی کہانی اور نئے کرداروں پر مبنی ہے۔عامر خان نے مزید بتایا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگا، اور فلم مڈ 2025 تک ریلیز کے لیے تیار ہوگی۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک تیسرے پروڈکشن پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں، تاہم اس کی تفصیلات ابھی پوشیدہ ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...