کراچی (این این آئی)معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اچھی اداکاری بہت مشکل کام ہے، ڈرامے کا اپنا انداز ہوتا ہے جو فلم سے بالکل مختلف ہے۔کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے دن ‘میں ہوں کراچی’ کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں ہمایوں سعید اور عاصم اظہر نے شرکت کی۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میں فلم میں کام کرنے کیلیے اس فیلڈ میں آیا تھا، جب آیا اْس وقت فلم انڈسٹری نیچے جاچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سنیما ہالز کی حالت اتنی اچھی نہیں تھی، جب حالات کچھ بہتر ہوئے تو میں نے اپنی پہلی فلم بنائی۔معروف اداکار نے مزید کہا کہ اچھی اداکاری بہت مشکل کام ہے، ایکٹنگ میں جتنی کم ایکٹنگ کی جائیاتنا اچھا ہے۔دوران سیشن عاصم اظہر نے کہا کہ اردو کانفرنس کی یہ خوبصورتی ہے لوگ آپ کو سنتے ہیں ادب والے لوگ ہیں، ہمایوں سعید جیسے بڑے اداکار کے ساتھ بیٹھا ہوں جو اعزاز ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...