ممبئی (این این آئی)بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کے کئی ریکارڈ بریک کردیے۔دنیا بھر میں 294 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم نے ہندی سرکٹ میں جوان، پٹھان، اینمیل، کے جی ایف اور استری 2 تک کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکس آفس پر کمائی میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، یش کی فلموں کو پچھاڑنے کے بعد ہر طرف پشپا 2 کی بازگشت سنائی دینے لگی۔الو ارجن اور ریشمیکا مندانا کی 2021ء کی سپر ہٹ فلم کا دوسرا حصہ 3 سال کے وقفے سے ریلیز ہوا، فلم کی آمد کے منتظر لوگ لائن لگاکر اسے دیکھنے پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت بھر میں فلم نے قریب 175 کروڑ کا بزنس کیا، صرف ہندی سرکٹ سے کمائی 72 کروڑ رہی۔اس سے قبل ہندی سرکٹ میں پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ جوان کے پاس تھا، جس نے 65 اعشاریہ 5 کروڑ کمائے تھے، دوسرے نمبر پر بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان رہی، جس نے 55 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔اس فہرست میں چوتھے نمبر رنبیر کپور کی اینمیل جبکہ چوتھے نمبر یش کی فلم کے جی ایف اور استری کی پوزیشن چھٹے نمبر پر رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے بھارت میں پریمیئر شو کے دوران ساڑھے 10کروڑ کی جبکہ پہلے دن ساڑھے 164 کروڑ کی کمائی کی، اس سے قبل ٹرپل آر نے دنیا بھر میں پہلے دن 223 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...