ممبئی (این این آئی)اہلیہ سے طلاق کے بعد نامور بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اپنے کام سے بریک لینے والے ہیں۔ اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کیا۔ اس جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اے آر امین جبکہ دو بیٹیاں خدیجہ اور رہیمہ شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ قانونی نمائندوں کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ معروف موسیقار اے آر رحمان سال بھر کے لیے موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں۔تاہم انکی بیٹی خدیجہ رحمان اور بیٹے امین نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ اے آر رحمان موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں، جس پر بیٹی خدیجہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ایسی بیکار افواہیں پھیلانا بند کریں۔اے آر رحمان کے بیٹے امین نے بھی ان افواہوں کا جواب دیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جھوٹی خبر ہے۔ یہ غلط ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...