ممبئی (این این آئی)سینئر بھارتی اداکارہ ریکھا نے حال ہی میں “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں کپل شرما کے انگلش بولنے کے طریقے کا مذاق اڑایا۔ شو کے دوران ریکھا نے امیتابھ بچن کے مشہور ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے کپل کو ہنسی میں مبتلا کردیا۔ ریکھا نے کہا، میں 17 سال کی ہوں، جس پر کپل نے جواب دیا کہ وہ انگلش بولنے میں بہتری لا چکے ہیں۔ تاہم، ریکھا نے انہیں چیلنج کیا کہ آیا وہ ”ورپڈ اپ سنس آف ہیومر ”کے معنی سمجھتے ہیں۔ کپل نے کہا کہ انہیں اس لفظ کا مطلب نہیں آتا، جس پر ریکھا نے ہنستے ہوئے کہا، اب تک تو تمہیں انگلش سیکھ لینی چاہیے تھی۔شو کے دوران ریکھا نے مزید کہا کہ وہ انگلش میں چل بھی سکتی ہیں اور بول بھی سکتی ہیں، یہ وہی ڈائیلاگ تھا جو امیتابھ بچن نے فلم”نمک حلال” میں کہا تھا۔ کپل نے مذاق کرتے ہوئے کہا،آپ کی انگلش تھوڑی مہنگی ہے، جس پر ریکھا نے جواب دیا،میں مہنگی اردو، ہندی اور پنجابی بھی سیکھ رہی ہوں۔ریکھا نے اس شو کے دوران خوب مزے کیے اور اپنی دلچسپ باتوں سے سب کو محظوظ کیا۔ شو میں کرشنا ابھیشیک اور سنیل گروور نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے روپ میں خاص ایکٹ پیش کیا، جس نے ریکھا کو ہنسی میں مبتلا کردیا۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...