نئی دہلی (این این آئی)آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین دس وکٹوں سے شکست کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر ٹیم انڈیا پر برس پڑے۔پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک، ایک سے برابر کر دیا، اتوار کو ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سنیل گواسکر نے کہا بقیہ تین میچز کو تین میچز کی سیریز کے طور پر دیکھیں، بھول جائیں کہ یہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز تھی، میں چاہوں گا کہ بھارتی ٹیم اگلے تمام دن پریکٹس سیشنز کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے، آپ اپنے ہوٹل کے کمروں میں بیٹھ کر وقت نہیں گزار سکتے یا جہاں کہیں بھی جارہے ہیں وہاں ایسے ہی فارغ نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ آپ یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اسی لیے پریکٹس بہت اہم ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آپ کو پورا دن پریکٹس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صبح یا دوپہر میں سیشن کر سکتے ہیں، جو بھی وقت آپ منتخب کری لیکن ان دنوں کو ضائع نہ کریں، اگر ٹیسٹ میچ پورے پانچ دن چلتا تو آپ ان فارغ دنوں میں ٹیسٹ میچ ہی کھیل رہے ہوتے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...