لاہور(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا عمر نے کہا ہے کہ کسی اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا عمر نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حر ا عمر کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اس لیے والدین کو منع کردیتی ہوں، جب بھی شادی کی کسی اچھے اور ایماندار شخص سے کروں گی، ہمسفر اچھی نیچر کا ہونا چاہیے اور اس کے مالی حالات تھوڑے اچھے ہونے چاہئیں۔ایک پرپوزل کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ترکی کے ٹرپ کے دوران ایک مداح سے 20 سیکنڈ کے لیے ملی اس نے تھوڑی سی بات کی جب پاکستان آئی تو اس سے پہلے ہی انسٹاگرام پر شادی کا پروپوزل آیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس رشتے سے متعلق گھر والوں کو بتا دیا تھا، بعد میں اس کی اور گھر والوں کی والدہ سے بات ہوئی لیکن شادی کا ارادہ نہیں ہے تو بات آگے نہیں بڑھ سکی۔کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے حرا نے بتایا کہ میں سکرپٹ کو بہت غور سے پڑھتی ہوں اور اسے فوراً ہی ادا کردیتی ہوں، کوشش ہوتی ہے سین اچھے سے کروں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...