نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوالات کیے کہ دْلہا دْلہن کوئی معروف شخصیات نہیں تھیں پھر بھی شاہ رخ نے اس شادی میں شرکت کی تو ضرور انہوں نے کوئی معاوضہ لیا ہوگا۔انسٹاگرام پر ایک میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں شاہ رخ دْلہن کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور پرفارم کررہے ہیں جب کہ اداکار نے دْلہن کی تعریف بھی کی۔اسی ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس شادی میں شرکت کے شاہ رخ نے کتنے پیسے لیے ہوں گے۔جواب میں میک اپ آرٹسٹ نے کہا شاہ رخ ان کے فیملی فرینڈ ہیں، اس لیے انہوں نے کوئی رقم وصول نہیں کی۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ نے یقیناً کروڑوں وصول کیے ہوں گے کیونکہ اداکار شادیوں میں بغیر معاوضہ لیے نہیں جاتے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...