کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا نام استعمال کرتی ہیں۔ ماہرہ نے واضح کیا کہ وہ خود سے کبھی ان کا ذکر نہیں کرتیں بلکہ سوال کیے جانے پر ہی جواب دیتی ہیں۔عالمی اردو کانفرنس 2024 کے دوران ایک گفتگو میں، ماہرہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بار بار شاہ رخ خان کے بارے میں سوالات کیے جانے سے تنگ آتی ہیں۔ اس پر ماہرہ نے جواب دیا،مجھ سے کوئی پوچھتا ہے تو میں جواب دیتی ہوں، خود سے میں کبھی ان کے بارے میں بات نہیں کرتی۔ماہرہ نے مزید کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کا ذکر کر کے فائدہ اٹھاتی ہیں، تو ان سے گزارش ہے کہ ان سے اس بارے میں سوال نہ کریں۔ ماہرہ نے شاہ رخ خان کو اپنا”بچپن کا پیار” بھی قرار دیا اور کہا، آپ مجھ سے پوچھیں ہی نہ، میں کبھی ذکر نہ کروں۔ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم رئیس میں کردار پاکستانی ڈرامہ ہم سفر کی کامیابی کے باعث ملا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کردار کے لیے ان کا نام شاہ رخ خان کی ساس ساویتا چھبر نے تجویز کیا تھا۔ ماہرہ نے کہا کہ جہاں دوسرے اداکاروں نے آڈیشن دیے، وہیں انہیں اسکرپٹ پہلے سے ہی دیا گیا تھا۔ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری سے 2007 میں ہوئی، اور 2009 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ 2016 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ گزشتہ سال ماہرہ نے اپنے دوسرے جیون ساتھی سلیم کریم سے شادی کی، جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...