عبدالعلیم خان سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

0
37

اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر و وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ جمعہ کو پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اور ایرانی سفیر کے مابین ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔