کراچی (این این آئی) معروف اداکار عمران اشرف ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ملک کے معروف اداکار عمران اشرف نے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیا تو فلموں میں بھی چھائے، ہر دلعزیز شخصیت عمران اشرف اب اپنے مداحوں کو ایک بار پھر بڑی سکرین پر دکھائی دیں گے۔عمران اشرف کو اداکاروں کا اداکار کہا جاتا ہے، ان کا کیریئر مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے سے پروان چڑھا، عمران اشرف نے ڈرامے ”رقص بسمل” میں موسیٰ کا کردار خوب نبھایا، ڈرامے ”رانجھا رانجھا کر دی” میں بھولے کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لئے۔اب اداکار عمران اشرف ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم ”کٹر کراچی” میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیروئین ہیں اور سید جمیل بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی کرتی فلم ”کٹر کراچی” 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے، اس فلم میں سب سے اہم بات ہالی ووڈ کے پروڈکشن ہاؤس ماس اپیل کی ہے جو پہلی بار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...