لاہور(این این آئی) خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی کی گلابی جوڑے میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔مایا علی کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، مایا علی اپنی دلکش تصاویر اور منفرد سٹائل کی وجہ سے بھی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پربجلیاں گراگئیں۔مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے گلابی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس میں وہ انتہائی دلکش اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں، گلابی جوڑے پر سنہری کڑھائی لباس کو مزید حسین بنا رہی ہے۔اس موقع پر اداکارہ نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا ہے جبکہ بالوں کو مہارت سے باندھ رکھا ہے جس میں سفید موتیے کے گجرے بھی دکھائی دے رہے ہیں، کلائیوں میں زرد چوڑیاں، گہرا میک اپ اور دلکش ادائیں مایا کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔مایا علی کی اس تصویر میں ان کا دلکش انداز اور شرمیلا پن مداحوں کو بے حد پسند آ رہا ہے، تصویر پر محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں صارفین ان کی خوبصورتی، معصومیت اور روایتی انداز کی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...