ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے۔ پریتی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے یہ اپنے ملک میں جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو نامرد بنانے کا قانون لانے کی مہم جاری ہے۔ مذکورہ معاملے پر رواں برس ستمبر میں اطالوی قانون سازوں کی جانب سے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔ پریتی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی اسی طرح کا قانون لانے کا مطالبہ کیا۔ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پریتی کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک عمدہ اقدام ہے۔ امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی کبھی نا کبھی اس طرح کا اقدام کرے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں سے یہ سوال بھی کیا، ‘آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ یہ اس طرح کے جرائم کیلئے عدم برداشت کا اچھا وقت ہے۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...