افغان صوبہ غزنی میں ٹریفک کے دو المناک حادثات، 50 افغان شہری جاں بحق ، 80 سے زائد زخمی

0
39

کابل(این این آئی) افغانستان کے صوبہ غزنی میں ٹریفک کے دو المناک حادثات میں کم از کم 50 افغان شہری جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔ افغان میڈیا اور دیگر اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کابل قندھار شاہراہ سڑک کے دو الگ الگ حادثات پیش آئے۔ پہلا حادثہ غزنی شہر کے وسطی علاقہ “نانی بازار” میں پیش آیا جہاں کابل جانے والی بس آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس میں 25 افغان شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ کابل قندہار شاہراہ پر بس اور ٹریلر کے مابین ہوا جس میں 19 افراد موقع پر لقمہ اجل بن گئے تاہم بعدازاں بعض زخمی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ اس طرح دونوں حادثات میں کم از کم 50 افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔۔بتایاجاتا ہے کہ جاان بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں عزنی اور زابل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبہ غزنی میں محکمہ صحت کے صوبائی سربراہ نے صوبہ میں کل رات پیش آنے والے سڑک کے دونوں حادثات میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کرلی ہے تاہم بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کابل منتقل کردیا گیا ہے۔ فوری طور ہر ان حادثات کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مبینہ طور پر تیزرفتاری اور ڈرائیوروں کی غفلت کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔