ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا کے سرمائی کیمپ میں عراق کے وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے پہلوئوں اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی حالات میں ہونے والی پیش رفت اور سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں مدینہ ریجن کے گورنر ہز عزت ماب شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت، وزرا کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عراق کی طرف سے انٹیلی جنس سروس کے انڈر سیکرٹری جناب وقاص محمد حسین موجود تھے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...