اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت عابد شیر نے کہا ہے کہ عمران خان سب سے بڑا منی لانڈر ہے ،اس نے مذموم سیاسی ارادوں کیلئے کشمیر بیچ دیا ،اب پتہ چلا علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی ،دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں، عارف علوی چوروں کا سرغنہ ہے اس کو ایوان صدر سے باہرنکالنا ہوگا،فنانشل ٹائم کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتا، عمران نیازی چور کو جیل میں ہونا چاہیے، آئین قانون اپنا راستہ بنائے، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں ،آئندہ چند دنوں میں آپ اچھی خبر سنیں گے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان نے کینسر کے مریضوں کی تصاویر دکھا کر پیسہ جمع کیا اور پھر یہ پیسہ سیاست میں لگادیا ،شرم کروعمران خان، عارف علوی چوروں کا سرغنہ ہے اس کو ایوان صدر سے باہرنکالنا ہوگا،عمران خان نے مذموم سیاسی ارادوں کیلئے کشمیر بیچ دیا ،اب پتہ چلا علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی، یہ دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ انکا اور انکی بہن کا کیا بزنس تھا ؟عمران خان نے علیمہ خان کے ذریعے برطانیہ میں جائیدادیں بنائیں ، اب معلوم ہوا دھرنوں کے لیے پیسہ کہاں سے آیا تھااور پھریہ پیسہ پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے مسلح افواج، ملک کو بدنام کرنے، آر ٹی ایس سسٹم کو بند کرنے، انتشار پھیلانے کیلئے استعمال ہوا، عمران خان سب سے بڑا منی لانڈر ہے، خائن، بددیانت، چور سمیت تمام الفاظ عمران خان کے بعد آتے ہیں ، اگر عمران خان واقعی سچا ہے تو وہ فنانشل ٹائم کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟عمران نیازی چور کو جیل میں ہونا چاہیے، آئین قانون اپنا راستہ بنائے، عابد شیر علی نے کہا کہ ہماری 60فیصد بجلی کی پیداوار کا انحصار آئل پر ہے ،ہم نے تھر میں کوئلے کی سستی بجلی بنائی ،عمران نیازی کی وجہ سے پیداکردہ مسائل ہمارے کھاتے میں آرہے ہیں ،بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں آئندہ چند دنوں میں آپ اچھی خبر سنیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...