تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے’مریم نواز

0
228

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔عمران خود تو ا ن شااللہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔