ممبئی (این این آئی)مشہور بھارتی فلمساز، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان کرن جوہر اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار کارتک آریان کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن نے تصدیق کی ہے کہ وہ کارتک کے ساتھ ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم پر کام کریں گے جو فلم بینوں کو بیحد پسند آئے گی۔ واضح رہے کہ 2021 میں اطلاعات تھیں کہ 34 سالہ کارتک آریان اور 52 سالہ کرن جوہر کے درمیان تنازع کی وجہ سے کارتک نے فلم ‘دوستانہ 2’ چھوڑ دی تھی۔ اس واقعے کے بعد تین سال تک دونوں کے تعلقات کشیدہ رہے، لیکن اب یہ معاملات حل ہو چکے ہیں۔ کرن اور کارتک ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم ‘تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری’ میں کام کرنے پر متفق ہو گئے ہیں جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔کارتک آریان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلم کی پرومو ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...