لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ونٹر لکس میں دلفریب اداؤں سے مداحوں کو دیوانہ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ہانیہ نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا لیکن فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی لوگوں کے دلوں پر راج کرنے لگیں۔ان دنوں اداکارہ ہانیہ عامر بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے انہوں نے ونٹر لک میں کچھ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔مذکورہ تصاویر میں ہانیہ سبز، گلابی، آسمانی اور سفید لائنز والا جاذب نظر سوئیٹر پہنی نظر آرہی ہیں جس کے نیچے انہوں نے سبز باڈی کون ڈریس پہن رکھا ہے، ہانیہ عامر کے کیوٹ ونٹر ڈریس کو خاص پسند کیا جارہا ہے۔سوئیٹر پر آسمانی پھول بھی بنے ہوئے ہیں جو اس کو مزید دلکش بنا رہے ہیں جبکہ باڈی کون بغیر پرنٹ شدہ صرف سبز رنگ کی ہے، ہانیہ عامر نے لک کو مکمل کرنے کیلئے کانوں میں اسٹڈ پہنے اور شوز کے بجائے ہائی ہیلز کا انتخاب کیا۔ہانیہ عامر کا یہ لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...