ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ نئے سال اور اپنی زندگی میں ایک نئی شروعات کیلئے تیار ہیں۔ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں ایک نجی شخصیت ہوں اور میری زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں جو میں سب کے سامنے وضاحت نہیں کرنا چاہتی۔انہوںنے کہاکہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے کیلئے کبھی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا انتخاب نہیں کروں گی لہٰذا ارجن نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ مکمل طور پر ان کا اختیار ہے۔ملائکہ نے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ مختلف وجوہات کی بنا پر بہت مشکل سال رہا، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اس سال میں جو کچھ ہوا اس سے آگے بڑھیں۔ اداکارہ کہا کہ وہ پرانی باتوں کو بھول کر نئے سال میں اپنی زندگی کی ایک نئی شروعات کرنا چاہتی ہیں۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...