لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کی ان کے والد سے ملاقات کروانے کی وجہ بتا دی۔ریمبو نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے صاحبہ کی اپنے حقیقی والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی ملاقات کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے میزبان احمد علی بٹ کے ایک سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے زندگی میں ہونے والی پہلی ملاقات کے پیچھے میرا ہی ہلکا سا ہاتھ تھا۔اداکار نے اہلیہ اور ان کے حقیقی والد کے درمیان ملاقات کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے سسر کا جب مجھ سے رابطہ ہوا تو اْنہوں نے بتایا کہ وہ صاحبہ سے ملنے کی 2 سے 3 بار کوشش کر چکے ہیں لیکن بیٹی کا سامنا کرنے کی ہمت نہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ جب مجھے یہ پتہ چلا کہ میرے سسر خود چاہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی سے ملیں تو پھر میں نے صاحبہ کو بتایا کہ آپ کے والد آپ سے ملنا چاہتے ہیں تو وہ کہنے لگیں کہ میں تو ان سے پہلے کبھی ملی ہی نہیں تو اب ان سے مل کر کیا بات کروں گی؟ریمبو نے بتایا کہ صاحبہ نے اپنے والد سے ملاقات کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں پورا ایک ہفتہ لگایا۔
مقبول خبریں
19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کیلئے معافی کے اعلان کو کوئی...
وزیراعظم کاشمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جاری...
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ...
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ’ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف...
راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع...
نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ایڈم ملن نے پاکستان سپر لیگ...