ممبئی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کی اپنے والد، پاکستانی نژاد بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار عدنان سمیع کے ہمراہ تصویر وائرل ہو گئی۔انسٹاگرام پر یہ وائرل تصویر عدنان سمیع خان کی جانب سے ایک روز قبل شیئر کی گئی ہے۔اس تصویر میں عدنان سمیع کو اپنے بیٹے اذان سمیع خان اور بھائی جنید سمیع خان کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔موسیقی کی دنیا کے دو نامور فنکاروں، عدنان اور اذان سمیع خان کی یہ تصویر پاکستان یا بھارت کی نہیں بلکہ مالدیپ کی ہے۔عدنان سمیع کی پوسٹ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ خاندان ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہا ہے اور مالدیپ کی خوبصورتی سے محظوظ ہو رہا ہے۔اس تصویر میں عدنان سمیع خان کے ہمراہ ان کے بھائی جنید کا ہونا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال عدنان سمیع خان کے بھائی جنید نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘عدنان سمیع ایک کینسر ہے۔جنید سمیع خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی گلوکار عدنان سمیع خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدنان سمیع خان برطانیہ میں نہیں راولپنڈی میں 15 اگست 1969ء کو پیدا ہوئے، جبکہ ان کی والدہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...