لاہور(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں خوبصورتی بڑھانے یا بڑھاپا چھپانے کے لیے خواتین کی جانب سے میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے۔اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فٹنس اور خوبصورتی و دیگر مسائل سمیت اہم موضوعات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ دراصل خوبصورتی بڑھانے اور بڑھاپے کو چھپانے کے لیے میک اپ سرجریز کروانا شوق کا کام ہے اور مذکورہ کام وہی کرواتے ہیں جنہیں شوق ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی کے چہرے میں جھریاں ہو رہی ہیں یا کچھ لائنیں نظر آنے لگتی ہیں تو ان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ قدرتی عمل ہے جسے قبول کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا ہے کہ آج کل تو ایسا ہو گیا ہے کہ ہر کسی نے چہروں پر اتنا کام کروایا ہے کہ تمام لوگ ایک جیسے نظر آنے لگے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...