کراچی (این این آئی)کراچی میں معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونے کا بتایا۔مایوں کی تصاویر میں نیلم منیر کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ اپنی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔نیلم منیر کی جانب سے مایوں کے موقع پر کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو لائیک کرنے کے ساتھ انہیں مبارک بادیں دینیکا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔2022 میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں ان کاکہنا تھاکہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔
مقبول خبریں
اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر 2024 ء میں 15لاکھ کالز موصول،...
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر2024 ء میں 15لاکھ سے زائدکالز موصول ہوئیں، جن میں...
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی،...
لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی...
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی...
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ کا دورہ...
فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی ،...
لاہور ( این این آئی) بیورو آف شماریات پنجاب MICS 2024ء جو کہ بچوں، خواتین اور خاندانوں کی صورت حال کی نگرانی کے...
لوئر کرم فائرنگ ،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں...
لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری...