ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آشکا گوراڈیا نے اپنی شاندار اداکاری کیرئیر کو خیرباد کہہ کر کاسمیٹک بزنس میں قدم رکھا۔ آج وہ اپنی کمپنی کی کامیابی کی بدولت کمائی میں کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔آشکا گوراڈیا نے 2019 میں ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کے بعد 2020 میں اپنے دوستوں اشوتوش ولانی اور پریانک شاہ کے ساتھ رینی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی۔ صرف دو سالوں میں، ان کی کمپنی کی مالیت 100 ملین ڈالر یعنی 820 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔آشکا گوراڈیا اس کمپنی کی ڈائریکٹر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ہیں۔ ان کی کمپنی کے پورٹ فولیو میں 200 سے زائد مصنوعات شامل ہیں، جو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی نے 25 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، اور اس کے بعد اس کی کل ویلیو ایشن 100 ملین ڈالر بتائی گئی۔آشکا نے 2002 میں شو اچانک 37 سال بعد سے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا اور مشہور ڈرامے کسوم میں کْمْد کا کردار ادا کیا۔ وہ کئی مشہور شوز جیسے سندور تیرے نام کا، میرے اپنے اور ویرْدھ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ انہوں نے 2019 میں شو ڈائن کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...