لاس اینجلس (این این آئی)امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے باعث لاکھوں لوگوں کی طرح مشہور بھارتی ماڈل نورا فتیحی کو بھی ہنگامی طور پر گھر چھوڑنا پڑگیا۔نورا فتیحی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹگرام پر بتایا کہ آگ کے بڑھنے کے سبب انہیں اور ان کی ٹیم کو ہنگامی طور پر نقل مکانی کرنی پڑی۔نورا فتیحی نے لکھا کہ میں اس وقت لاس اینجلس میں ہوں اور یہاں لگنے والی آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، میں نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔انہوں نے لکھا کہ انہیں 5 منٹ قبل ہی نقل مکانی کا حکم ملا جس کے بعد انہوں نے جلدی میں سامان پیک کیا اور اس علاقے سے نکل گئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلائٹ کے لیے ائیرپورٹ جارہی ہیں، بعد ازاں انہوں نے جہاز سے بھی ایک اسٹوری پوسٹ کی۔خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے معروف شوبز شخصیات کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔جنگلات میں لگنے والی اس آگ سے شوبز انڈسٹری کی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں جبکہ متعدد تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں۔شہر کے شمالی علاقوں میں تیز ہواں کے باعث پھیلنے والی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خاص طور پر مشہور پیسیفک پیلیسیڈز کے علاقے میں، جہاں مشہور شخصیات کے مہنگے گھروں کو نقصان پہنچا۔
مقبول خبریں
پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی...
اسلام آباد(این این آئی)یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔قومی ایئر...
وزیراعظم کی عدالتوں میں رکے ٹیکس کیسز کو جلد از جلد نمٹانے ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ...
پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے’...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قومی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ...
پاکستان کو 2047ء تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم
اسلام آباد(این این آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے 'اڑان پاکستان' منصوبے کا آغاز...
مریم نواز عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں’ بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی عمران خان بننے...